9 جنوری 2012 - 20:30

صہیونی فوج نے قدس شریف میں فلسطینیوں کی زمینوں کو وسیع پیمانے پر تباہ کرنے کی کاروائياں شروع کردی ہیں۔

ابنا: قدس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی درندوں نے آج صبح سے بلڈوزروں کی مدد سے عیسویہ سٹی میں جو کہ قدس کے مرکزی علاقے میں واقع ہے وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کی زمینوں کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔ ایک فلسطینی عھدیدار العیساوی کے مطابق صہیونی ریاست نے فلسطینیوں کی زمینیں غصب کرنے کےبعد صہیونیوں کےلئے تفریحی مراکز بنانے کے بہانے یہ زمینیں تباہ کرنا شروع کی ہیں۔ ادھر شام کے مفتی شیخ احمد بدرالدین حسون نے مسئلہ فلسطین کو عرب دنیا کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیتے ہوۓ عرب لیگ کی کارکردگی تنقید کی ہے۔ العرب آئن لائن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شیخ احمد بدر الدین حسون نے شام کے حالات کے بارے میں عرب لیگ کارکردگي کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اس وقت مسئلہ فلسطین عرب دنیا کے مسائل میں سر فہرست ہے لیکن اس کے باوجود عرب لیگ اس سے غافل ہے اور اس نے اپنے آپ کو شام کے حالات میں مصروف کر رکھا ہے۔.........

/169